ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیتی آیوگ نے’ویژن 2035:بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی‘جاری کیا

نیتی آیوگ نے’ویژن 2035:بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی‘جاری کیا

Mon, 14 Dec 2020 20:27:14    S.O. News Service

نئی دہلی 14دسمبر(آئی این ایس انڈیا) نیتی آیوگ نے’ویژن 2035:بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی‘جاری کیاہے۔جس میں بھارت کے صحت عامہ کی نگرانی کے نظام کو مزید جواب دہ بنانااورتمام سطحوں پر کارروائی کے لیے تیاری بڑھانا،شہری دوست صحت عامہ کی نگرانی کانظام انفرادی رازداری کو یقینی بنائے گا۔بیماریوں کی بہترطورپرشناخت کرنے، روک تھام اورقابوپانے کے لیے مرکزاورریاستوں کے درمیان ڈاٹاشیئرنگ کے میکانزم کو بہتربنانا، عالمی تشویش کی صحت عامہ کی ہنگامی صورت حال کی روک تھام کے پروگراموں میں علاقائی اور عالمی قیادت فراہم کرناجیسے اہم امورشامل ہیں۔نیتی آیوگ کے چیئرمین ڈاکٹرراجیوکمار، رکن(صحت)ڈاکٹرونود کے پال، سی ای اوامیتابھ کانت اورایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹرراکیش سروال کے ہاتھوں وہائٹ پیپرجاری کیاگیا۔

ویژن 2035،بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے پرکام کا تسلسل ہے۔ یہ انفرادی  الیکٹرانک صحت ریکارڈوں کونگرانی کی بنیادبناکر نگرانی کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے تجویز پیش کرتاہے۔کوویڈ-19وبانے ہمیں انسانوں اور جانوروں کے مابین بڑھتے تعامل کی وجہ سے ابھرتی ہوئی بیماریوں پر نظرثانی کرنے کاموقع فراہم کیاہے۔ اس مداخلت کا ابتدائی پتہ لگاناضروری ہے تاکہ پھیلاوکے سلسلے کو توڑاجاسکے اورایک لچک دارنگرانی کانظام بنایاجاسکے۔یہ ویژن ڈاکیومنٹ کی سمت میں ایک قدم ہے۔یہ ویژن کوواضح کرتاہے اوراکائیوں کواجاگرکرتاہے۔اس میں شہری دوست صحت عامہ کے نظام کا تصورپیش کیا گیاہے جس میں تمام سطحوں پر اسٹیک ہولڈرشامل ہوں گے، خواہ وہ فرد ہو، برادری ہو، حفظان صحت کی سہولیات ہوں یاتجربہ گاہیں ہوں،سبھی افراد کی رازداری کا تحفظ کیاگیاہے۔وہائٹ پیپرمیں تین سطحی صحت عامہ  کے نظام کو آیوشمان بھارت میں شامل کرکے صحت عامہ کی نگرانی کے لئے بھارت کے ویژن 2035کا خاکہ پیش کیاگیاہے۔ اس میں توسیع شدہ ریفرل نیٹ ورکس اور اضافہ شدہ لیباریٹری کی صلاحیت کی ضرورت پربھی زوردیاگیاہے۔ اس ویژن کے لئے اکائیاں مرکز اورریاستوں کے مابین حکمرانی کے بین انحصاری وفاقی نظام ہیں، ڈاٹاشیئرنگ کاایک نیا میکانزم ہے جس میں کارروائی کے لئے معلومات کی ترسیل کے اختراعی طریقوں سمیت  نئے  تجزیات، صحت معلومات اورڈیٹاسائنس کااستعمال شامل ہے۔ آج کا جاری کردہ پیپر بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی کوآگے بڑھانے اوربھارت کو اس شعبے میں ایک عالمی رہنماکے طورپر قائم کرنے کے لیے ایک ویژن دستاویز کے طورپرکام کرے گا۔


Share: